دنیا بھر میں سائبر حملہ، امریکہ،چین، ایران سمیت کئی ملکوں میں 2 لاکھ راؤٹر متاثر

دنیا بھر میں سائبر حملہ، امریکہ،چین، ایران سمیت کئی ملکوں میں 2 لاکھ راؤٹر ...

واشنگٹن(اے این این ) ہیکرز کی جانب سے دنیا بھر میں سائبر حملہ کیا گیا ہے۔ امریکہ،چین، ایران ، بھارت اور یورپ سمیت کئی ملکوں میں 2 لاکھ کے قریب انٹرنیٹ راؤٹرمتاثر کر دیئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں صارفین کا انٹرنیٹ سے رابطہ متاثر ہوا ،ان میں سے 55ہزار کے قریب راؤٹرز امریکہ میں ، 14 ہزار چین میں جبکہ ایران میں متاثر ہونیوالے راؤٹرز کی تعداد ساڑھے3ہزار کے قریب بتائی گئی ہے۔ایران میں متعدد ڈیٹاسینٹرز پر بھی سائبر حملے کیے گئے جہاں ہیکرز نے سکرین پر امریکی پر چم لگادیا اور پیغام میں کہا کہ ہمارے الیکشن میں چھیڑچھاڑ مت کرو۔ایران کے علاوہ بھارت اور یورپ کے متعدد ممالک بھی ان تازہ سائبر حملوں کی زد میں آئے ہیں ، تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہیکرز کا تعلق کس ملک سے تھا۔

سائبر حملہ

مزید : علاقائی