چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نئی بلندی پر پہنچ گئی

چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نئی بلندی پر پہنچ گئی

بیجنگ (آئی این پی/شِنہوا)امریکہ کی طرف سے مسلسل بھڑکائی جانے والی تجارتی کشیدگی کے پیش نظر چین کے پاس ضرورت پڑنے پر جوابی فائر کرنے اور اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے کافی تجارتی ہتھیار موجود ہیں۔ یہ بات حکام اور ماہرین اقتصادیات نے بتائی ہے، امریکہ کی طرف سے گزشتہ جمعرات کو چینی مصنوعات کی درآمدات پر 100بلین امریکی ڈالر کے مزید ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی کے بعد دنیا کی دونوں سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان کشیدگی نئی بلندی پر پہنچ گئی ، چین نے کچھ ہی گھنٹے بعد کہا کہ وہ ہر قیمت پر آخر تک جنگ کرے گا اور جامع جوابی اقدامات کریگا، یہ دونوں بڑی اقتصادی قوتوں کے درمیان تجارتی گولہ باری کا تیسرا راؤنڈ ہے جس کا آغاز امریکہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔ چینی سوسائٹی برائے عالمی تجارتی آرگنائزیشن سٹڈیزی کی ایگزیکٹوکونسل کے رکن ہی وی وین نے کہا کہ چین کی آستین میں ابھی کئی کارڈ موجود ہیں، گر تجارتی کیشدگی بڑتی گئی تو پیٹرولیم اور مائع قدرتی گیس آئندہ محصولات کیلئے ممکنہ آپشن ہو سکتے ہیں، کیونکہ چین ان امریکی مصنوعات کا سب سے بڑا علاقائی خریدار ہے۔

کشیدگی

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...