بھارت اور نیپال میں نئی ریلوے لائن بچھانے سمیت کئی معاہد ے

بھارت اور نیپال میں نئی ریلوے لائن بچھانے سمیت کئی معاہد ے

نئی دہلی(آن لائن)بھارت کے3 روزہ دورے پر آنیوالے نیپا ل کے وزیر اعظم کیپی شرما اولی نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے دارالحکومتوں کے درمیان نئی ریلوے لائن بچھانے سمیت کئی معاہدوں پردستخط کیے،اس موقع پر باہمی دفاع، تجارت اور زراعت میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق ہوا۔دونوں رہنماؤں نے حیدر آباد ہاؤس میں منعقد ایک تقریب میں موتیہاری (بہار) سے املیکھ گنج(نیپال) کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد بھی ر کھا اور بیرگج میں ایک انکوائری چوکی کا افتتاح کیا۔بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ بھارت نیپال میں ریل رابطے اورآبی رہگزر کو بہتر بنانا چاہتا ہے انیپال کے وزیراعظم اولی نے کہا کہ ان کی حکومت بھارت اور نیپال کے درمیان مضبوط اورپر اعتماد تعلق چاہتی ہے۔

نیپال

مزید : علاقائی