نیویارک کے ٹرمپ ٹاور میں آتشزدگی، چار افراد زخمی

نیویارک کے ٹرمپ ٹاور میں آتشزدگی، چار افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی)نیویارک میں واقع 56 منزلہ ٹرمپ ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب چار افرادشدید زخمی ہوگئے ۔ میڈ یا ر پو رٹس کے مطابق ویڈیو فوٹیج میں عمارت سے شعلے اور دھواں نکلتا دیکھا جا سکتا ہے۔نیویارک کے آگ بجھانے کے محکمے نے کہا کم از کم ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے جبکہ باقی تین معمولی زخمی ہیں،محکمے نے ٹوئٹر پر کہا باقی تین فائر فائٹروں کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ کا ایک گھر اور دفتر اسی عمارت میں واقع ہے تاہم اس وقت وہ دارالحکومت واشنگٹن میں تھے۔آگ 50ویں منزل پر بھڑکی۔ اس عمارت میں متعدد دفاتر اور رہائشی اپارٹمنٹ ہیں۔صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آگ بہت محدود تھی کہ یہ عمارت بہت عمدہ طریقے سے بنائی گئی ہے۔مین ہیٹن میں اس عمارت کے اردگرد کی سڑکیں خالی کروا لی گئیں۔صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک نے کہا کہ آگ ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں لگی اور انھوں نے نیویارک پولیس کی تعریف کی کہ انھوں نے فوری کارروائی کی۔

مزید :

علاقائی -