آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت نے نجم سیٹھی کو ویزہ جاری کردیا

آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت نے نجم سیٹھی کو ویزہ جاری کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )کرکٹ کی عالمی تنظیم اور بھارتی حکومت کے درمیاں خاموش رابطوں کے نتیجے میں بھارتی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کو بھارت کے ویزے جاری کردیے۔پاکستان اور بھارت کے درمیا ن گزشتہ کئی ماہ سے تعلقات کشیدہ ہیں اور بھارتی میڈیا خدشہ ظاہر کررہا تھا کہ رواں ماہ اپر یل میں کولکتہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ کی میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو بھارتی ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور روانگی سے قبل جیو کو بتایا کہ انہیں اور سبحان احمد کو بھارت کے ویزے مل گئے ہیں اور وہ 22 اپریل کو کولکتہ میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

مزید : علاقائی