تحفظ پسندی ایک بند گلی ، ٹرمپ پالیسی سے امریکی معاشی مسائل حل نہیں ہونگے : جنرل سیکرٹری باؤ فورم

تحفظ پسندی ایک بند گلی ، ٹرمپ پالیسی سے امریکی معاشی مسائل حل نہیں ہونگے : ...

باؤ (آئی این پی ) باؤ ایشائی فورم کے جنرل سیکریٹری جو ون جون نے کہا ہے کہ تحفظ پسندی ایک بند گلی ہے، ٹرمپ کی پالیسی سے امریکی معیشت کو درپیش مسائل حل نہیں ہونگے۔ جو ون جون نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ موجودہ اجلاس میں عالمگیریت اور دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو ، کھلے پن کا ایشیا، جدت ، تخلیقات ، اور انتظامی اصلاحات کل چار موضوعات پر بحث و مباحثے ہونگے۔ان موضوعات کے بارے میں ساٹھ سے زیادہ مذاکرے ہونگے۔ اجلاس کے دوران تین رپورٹس جاری ہو رہی ہیں یعنی ایشیا کی اقتصادی یکجہتی کی رپورٹ، نئی ابھرنے والی معیشتوں کی رپورٹ اور ایشیا کی مسابقتی قوت کی رپورٹ۔چین امریکہ تجارتی کشمکش کا ذکر کرتے ہوئے جو ون جون نے کہا کہ تحفظ پسندی ایک بند گلی ہے۔امریکی حکومت کی موجودہ پالیسی سے امریکہ کی معیشت کو درپیش مسائل حل نہیں ہونگے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...