اوکاڑدہ اراضی تنازع پر ملزموں کی فائرنگ سے بازار میں 2بھائی جاں بحق ، 1ملزم گرفتار

اوکاڑدہ اراضی تنازع پر ملزموں کی فائرنگ سے بازار میں 2بھائی جاں بحق ، 1ملزم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ( بیورورپورٹ + ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اوکاڑہ دن دیہاڑے بھرے بازار میں کارسواروں نے اندھادھندفائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کر دیا فائرنگ کے نتیجے میں بازا ر میں خوف وہراس پھیل گیا دوکاندار خوف کے مارے دوکانوں میں چھپ گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مو قع پر پہنچ گئے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے شہربھر کی ناکہ بندی کرلیِ ایک ملزم پولیس تھانہ اے ڈویژن نے واردات کے چند گھنٹوں بعد گرفتار کر لیا ملزم مقتولین کا سوتیلابھائی ہے اوراس کے ساتھ زمین کا تنازع ہے ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر54/4Rکے رہائشی دو حقیقی بھائی ظفراقبال اور علی اکبر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کسی کام کے سلسلے میں اوکاڑہ آئے جیسے ہی وہ منڈی روڈ اوکاڑہ پر واقع پنجاب بینک برانچ کے قریب پہنچے تو کارنمبریLEC-20میں چار مسلح آتشیں اسلحہ افراد نے وونوں بھائیوں پر اندھا دھندفائرنگ شروع کر دی جن کے جسم گولیوں سے چھلنی ہو گئے جو موقع پرہی جاں بحق ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں بازار بھر میں خوف وہراس پھیل گیا دوکانوں میں چھپ گئے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مو قع پر پہنچ گئے شواہداکھٹے کر نے کے بعد موقع پر موجود لوگوں سے معلومات حاصل کرتے ہو ئے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے ملزمان کی گر فتاری کے لئے شہر بھر کی ناکہ بندی کرلی ہے ڈی پی او حسن اسد علویٰ نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی سرکل کوملزمان کوجلدازجلد گرفتار کر نے کاخصوصی ٹاسک دیا پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کے ورثاء کے آنے پر دوہرے قتل کے اصل حقائق سامنے آئیں گے اور پولیس ان حقائق کی روشنی میں اپنی تفیتش کے دائرہ کارکو آگے بڑھائے گی۔علاوہ ازیں پولیس نے سائنسی طریقے سے ملزم جمشید کوگرین سٹی اوکاڑہ سے گرفتار لرلیا پولیس نے واردات میں استعمال ہو نے والی کار اور اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا ملزم جمشید کا اپنے سوتیلے بھائیوں سے زمین کا تنازع چل رہاتھا پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارہی ہے ڈی پی او اوکاڑہ نے ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن جاوید خاں کو شاباش دی ہے۔
بھائی جاں بحق

مزید :

علاقائی -