سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس آج ،قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ کی ہاؤس اینڈ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس آج پیر جبکہ قومی اسمبلی کی ہاؤس اینڈ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے آج پیر کو ہونیوالے اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کرینگے، اجلاس میں سینیٹ کے رواں اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کے کل منگل کو ہونیوالے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کرینگے جس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔دونوں اجلاسوں میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر و نمائندے شرکت کریں گے۔