سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کے داخلے کیلئے قبائلی علاقوں میں خصوصی مہم شروع

سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کے داخلے کیلئے قبائلی علاقوں میں خصوصی مہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کے داخلے کے لئے قبائلی علاقوں میں خصوصی مہم شروع کی ہے۔ فاٹا کے محکمہ تعلیم کے ترجمان نے بتایا کہ مہم کے دوران دو لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے فاٹا میں سکولوں میں فرنیچر اور دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی پر تیرہ کروڑ چالیس لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔دہشت گردی سے متاثرہ ساڑھے نو سو سکولوں کی بحالی کے علاوہ طالبات کو مفت کتابیں اور ماہانہ وظائف بھی دئیے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -