جے یو آئی ف کاآئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے رابطہ عوام کا شیڈول جاری

جے یو آئی ف کاآئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے رابطہ عوام کا شیڈول جاری

پشاور(این این آئی)جمعیت علما اسلام ف نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبہ بھر میں رابطہ عوام کا شیڈول جاری، مولانا فضل الرحمان اپریل میں ہری پور، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، سوات ڈی آئی خان، لکی مروت، وزیر ستان اور مردان میں عام جلسوں سے خطاب کرینگے، ضلع پشاور میں امیر وجنرل سیکرٹری کے انتخابات 21اپریل کو ہونگے، یہ فیصلے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کی صدارت میں صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کئے گئے، اجلاس میں مفتی کفایت اللہ، مولانا عطاء الحق درویش، مولانا رفیع اللہ قاسمی، مولانا شجا ع الملک، حاجی اسحاق زاہد، مولانا فضل معبود، مولانا عین الدین شاکر، مولانا فضل معبود، عبدالوحید مروت اور دیگر ارکان عاملہ سے شرکت کی، اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے بتایا کہ صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ایم ایم اے کی تشکیل نو، آئند ہ عام انتخابات کی تیاریوں، قائد جمعیت کے دورہ خیبر پختونخوا اور ضلع پشاور کے بحران کو ختم کرنے کے لئے 21اپریل کودوبادہ انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا، 20اپریل کو امیر اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار 4رکنی کمیٹی مولانا عین الدین شاکر، حاجی اسحاق زاہد، مو رفیع اللہ قاسمی اور عزیز احمد پر مشتمل نگران کمیٹی کے ساتھ کاغذات جمع کرائینگے، جبکہ اگلے روز خفیہ بیلٹ کے زریعے امیر اور ناظم عمومی (جنرل سیکرٹری ) کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا، اجلاس میں ایم ایم اے کی تشکیل نو سے متعلق بھی اہم مشاورت کی گئی، آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالہ سے حلقہ بندیوں کی تبدیلی سے پیدا شدہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل اور حکمت عملی پر بھی غور غوض کیا گیا، اور صوبہ میں رابطہ عوام مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس کے فیصلے کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان اور اراکین مجلس عاملہ 10اپریل ہری پور، ایبٹ آباد، 11اپریل مانسہرہ، 12بٹگرام، 13شانگلہ، 14کوہستان،21ڈی آئی خان، 22اپریل لکی مروت، 25 اپریل شمالی وزیر ستان اور29اپریل کو مردان کا دورہ کرینگے اور عوام مہم کے سلسلے میں عام جلسوں سے خطاب کرینگے، اجلاس میں کشمیر، فلسطین، شام اور افغانستان کے معصوم بچوں اور مسلمانوں پر ہونیوالی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام کے رہنماوں سے اپیل کہ کہ وہ اپنا کردار ادا کریں، اجلاس میں عالم اسلام کے بعض رہنماوں اور حکمرانوں کی مسلسل خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...