عمران خان کی لوٹوں کی پارٹی، انہیں بے وقوف بنانا آسان ،ڈاکٹر درشن

عمران خان کی لوٹوں کی پارٹی، انہیں بے وقوف بنانا آسان ،ڈاکٹر درشن

اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت برائے وزارت بین الصوبائی رابطہ اور مسلم لیگ ن کے منارٹی ونگ کے صدر ڈاکٹر درشن نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی لوٹوں کی پارٹی ہے انہیں بے وقوف بنانا بہت آسان ہے ، تحریک انصاف کا ایجنڈا تبدیلی نہیں ، اگر ایسا ہوتا تو عمران خان خود چل کر لوٹوں کے پاس نہ جاتے اور انھیں پارٹی میں خوش آمدید نہ کہتے،اقلتیوں رہنماؤں نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان تو کیا ہے لیکن پارٹی کی دی ہوئی سیٹ سے استعفیٰ نہیں دیا۔ یہ لوٹے پارلیمنٹ سے آخری چند ماہ کی تنخواہ بھی نہیں چھوڑنا چاہتے۔ اخلاقی جرات ہے تو انھیں پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دینا چائیے ۔ ڈاکٹر درشن نے مزید کہا یہ تاریخی لوٹے اور مفاد پرست سیاست دان ہیں، رمیش کمار اس سے قبل پانچ مرتبہ پارٹیاں تبدیل کر چکے ہیں اور اقتدار کی خاطر کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ بھاون داس اور رمیش کمار کو نواز شریف نے عزت دی، ایم این اے بنایا مگر انھوں نے اس کا صلہ پارٹی سے بے وفائی کی صورت میں دیا۔

ڈاکٹر درشن

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...