حجرہ شاہ مقیم ، اوباش زمیندار کی 2 ساتھیوں کے ہمراہ دوشیز سے اجتماعی بد اخلاقی ، ملزم فرار
حجرہ شاہ مقیم (نمائندہ خصوصی ) نواحی گاؤں کھرل کلاں میں اوباش زمیندار نے 2ساتھیوں کے ہمرا 18سالہ محنت کش لڑکی کو اغواکر لیا فصلوں میں لے جا کرگن پوائنٹ پر تینوں نے باری باری بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا،ملزم فرار، لڑکی کی حالت غیر مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کھرل کلاں کی رہائشی آمنہ بی بی کے گھر رات کو اوباش زمیندار عادل شہزاد نے اپنے دو ساتھیوں ذو لفقار علی اور نا معلوم شخص کے ہمراگھر کی دیواریں پھلانگ کر گن پوائنٹ پر ( آ) کو اغوا کر لیا اور قریبی فصلوں میں لے جا کر پہلے عادل نے بداخلاقی کا نشانہ بنایا پھر اس کے دو ساتھیوں نے بداخلاقی کا نشانہ بنا یا،وہ خدا اور رسول کے واسطے دیتی رہی مگر درندہ صفت شیطانوں نے حوا کی بیٹی کی ایک نہ سنی اس کی چیخ و پکار اور حالت غیر ہو نے پر ملزمان فرار ہو گئے۔ بداخلاقی کا شکار ہو نے والی لڑکی نے میڈیکل کیلئے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہو کر اجازت لے لی، مقدمہ درج تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا ،محنت کش لڑکی کے والدین اور اہل علاقہ کا شدید احتجاج ڈی پی او اوکاڑہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملزمان کے خلاف سخت کا روائی کا مطالبہ کر دیا ۔
بداخلاقی