پاکستان، افغانستان کاجغرافیائی حدود کے احترام پر اتفاق ،دفتر خارجہ

پاکستان، افغانستان کاجغرافیائی حدود کے احترام پر اتفاق ،دفتر خارجہ

اسلام آباد( این این آئی)ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے ایک دوسرے کیلئے خطرہ بننے والے عناصر کے خلاف موثر کارروائی پر اتفاق کیا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ افغانستان کے حوالے سے دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے ایکشن پلان فار پیس اینڈ سالیڈیریٹی کے تحت ورکنگ گروپس کو فعال بنانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ پاکستان افغانوں کی زیر قیادت امن و مفاہمت کی حمایت کرے گا۔دفترخارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی جغرافیائی اور فضائی حدود کے احترام پر بھی اتفاق کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایک دوسرے کے خلاف کسی بھی ملک، نیٹ ورک یا گروپ کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے بلکہ ایک دوسرے کے لئے خطرہ بننے والے عناصر کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر الزام تراشی سے گریز اور اس کے بجائے ایکشن پلان میکنزم کے استعمال پر اتفاق کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول