بلاول بھٹو کی ملتان میں نانا اور والدہ کے ساتھیوں سے ملاقاتیں اور مشورے ‘ یوسف رضا گیلانی بھی ساتھ تھے

بلاول بھٹو کی ملتان میں نانا اور والدہ کے ساتھیوں سے ملاقاتیں اور مشورے ‘ ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھیوں سے ملاقاتوں اور مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کا آغاز انہوں نے گذشتہ روز ملتان میں پارٹی کے سینئر رہنما بانی رکن ملک الطاف علی کھو کھر سے ملاقات کے ذریعے کیا۔ اس سلسلے میں بلاول بھٹو ملک الطاف علی کھو کھر کی رہائش گاہ شیر شاہ روڈ ڈیرہ اڈہ پہنچے اس موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی ۔ملک الطاف کھوکھر کی رہائش گاہ پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ، سید نیئر بخاری، خواجہ رضوان عالم، بیرسٹر حیدر زمان قریشی،شوکت بسرا، عبد القادر شاہین، منظور قادری قادری، راؤ ساجد علی ، ملک رضوان مہے ، چوہدری یٰسین، رانا نیک محمد زاہد، ملک اللہ بخش بھٹہ، خواجہ عمران ودیگر موجود تھے ۔بلاول بھٹو جب ملک الطاف کھوکھر کی رہائش گاہ پر پہنچے تو ان کے بیٹے ملک محمد علی نے ان کا استقبال کیا جبکہ ملک الطاف کھوکھر کے نواسے انس خان نے ملک الطاف کھوکھر کی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ساتھ تصاویر دکھائیں۔ اس ملاقات میں ملک الطاف علی کھوکھر نے بلاول بھٹو کو پارٹی کو متحرک کرنے کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو چاہئیے کہ وہ یونیورسٹیوں سے زیادہ سے زیادہ رابطہ رکھیں۔ پیپلز پارٹی ایشوز کی سیاست کرے اور اپنے خلاف میڈیا وار کا ڈٹ کر مقابلہ کرے۔اس سلسلے میں اخبارات میں آرٹیکل لکھے جائیں اور پارٹی کے پیغام کو عام کیا جائے۔ پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی جائے۔ ملک الطاف کھوکھر نے تجویز پیش کی کہ بلاول بھٹو ملتان کے دورے کے دوران سابق سپیکر قومی اسمبلی صاجزادہ فاروق علی خان کی عیادت کریں کیونکہ وہ شدید علیل ہیں۔ بلاول بھٹو نے ملک الطاف علی کھوکھر کی تمام تجاویز سے اتفاق کیا اور یقین دلایا کہ وہ صاحبز ادہ فاروق علی خان کی عیادت بھی کریں گے اور پارٹی کو مزید متحرک اور فعال کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو کی الطاف کھوکھر کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی جبکہ بلاول بھٹو کی آمد پر مین روڈ پر ٹریفک بھی بند کر دی گئی۔ ملک الطاف علی کھوکھر کی دعوت پر بلاول بھٹو ان کی فیملی کے ممبران سے ملنے کے لئے گئے ۔یوسف رضا گیلانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فیملی ممبران بلاول بھٹو کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔ اس موقع پر سید عبد القادر گیلانی، سید علی حیدر گیلانی اور علی قاسم گیلانی نے بھی بلاول بھٹو کے ساتھ ملاقات کی ۔

ملاقاتیں

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...