مسلم دنیاپر امریکی مظالم نسل کشی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

مسلم دنیاپر امریکی مظالم نسل کشی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

کندھ کوٹ(خصوصی رپورٹ )افغانستان سمیت مسلم دنیاپر امریکی مظالم مسلم نسل کشی ہے امریکااپنے بغل میں اسرائیلی بچہ لیکر فلسطینیوں پر بھی مظالم کے پھاڑڈھارہاہے کشمیر،برمامیں امریکااورعالمی استعمارکے مسلم نسل کشی پرلب سل گئے ہیں مسلم امہ کفارکے نرغے میں ہے 54 اسلامی ممالک کی اوآئی سی اب اوہ آئی سی بن گئی ہے جے یوآئی کے مرکزی رہنما سابقہ ڈپٹی سنیٹ چیئرمین مولاناعبدالغفورحیدری کا جلسہ عام سے خطاب انکامزید کہناتھاکے موجودہ حکومت امریکی پالیسی پر فی الفورسوچ بیچارکرے ۔عام انتخاب اپنے مقررہ وقت پر ہوناآئینی تقاضاؤں کوپوراکرتاہے انکامزید کہناتھاکے ملک بھر میں متحدہ مجلس عمل فعال ہوچکی ہے دوصوبوں میں عہدیداروں کاانتخاب ہوچکا حیرت انگیز طورپرمجلس عمل بڑے بڑے برجوں کو ہلاکررکھ دے گی مقامی رہنماء مولاناشمس الدین بھیری ،مولوی ریاض بھلکانی،مولوی کفایت کھوسہ ودیگربھی موجودتھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...