غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی ، امریکہ نے سلامتی کونسل کو مذمت سے رو ک دیا

غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی ، امریکہ نے سلامتی کونسل کو مذمت سے رو ک دیا

نیویارک (صباح نیوز)امریکہ نے ایک بار پھر سلامتی کونسل کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے پرامن مظاہرین پر تشدد کی مذمت سے متعلق بیان جاری کرنے سے روک دیا، اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت کی مذمت کے حوالے سے پریس ریلیز جاری نہ ہو سکا۔ سلامتی کونسل کی طرف سے پریس کو جاری کرنے کیلئے بیان تیار کیا گیا تھا جس میں غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمع ہونیوالے مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت کی مذمت کی گئی تھی۔یہ مذمتی بیان سلامتی کونسل میں عرب گروپ کے رکن کویت کی طرف سے تیار کیا گیا تھا۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے غزہ کی موجودہ صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور کہا غزہ کی سرحد پر مسلسل دوسرے ہفتے فلسطینیوں کا احتجاج اور اسرائیلی فوج کی جانب سے پرتشدد حربوں سے صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے۔بیان میں واضح کیا گیا ہے فلسطینیوں کو اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج کا حق ہے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے معصوم اور پرامن مظاہرین کا قتل عام باعث تشویش ہے۔ اس کے علاوہ بیان میں غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مظاہرین کی شہادتوں کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام پر بھی زور دیاگیا۔اقوام متحدہ، ہیومن رائٹس واچ اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں نے غزہ میں پرامن مظاہرین کے قتل عام کی غیر جانب دارانہ اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ بیان

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...