وزیراعظم شاہد خاقان باؤ فورم میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے

وزیراعظم شاہد خاقان باؤ فورم میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی باوفورم میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے،وزیرخارجہ خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم آج باوفورم کے افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے اسکے علاوہ چینی صدرشی جن پنگ اوردیگرعالمی رہنما بھی فورم سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے اس دورے میں چینی قیادت سمیت دیگرعالمی رہنماوں سے ملاقات کر یں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق باو فورم کانفرنس برائے ایشیا8۔10 اپریل تک چین میں ہورہی ہے۔

وزیراعظم

مزید : کراچی صفحہ اول