چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 3 روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچ گئے

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 3 روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (بیورورپورٹ ،نیوز ایجنسیاں )چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار 3 روزہ دورے پربذریعہ طیارہ کوئٹہ پہنچ گئے ،سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے ،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اتوار کو تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے میں شرکت کی ،قبل ازیں انہوں نے نجی ہوٹل میں منعقدہ بہار فیسٹیول کاشرکت کی ، اہلیہ بھی ہمراہ تھیں، بہارفیسٹول میں مختلف غیر سرکاری اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے ثقافتی دستکاری ، فن پاروں ، جیمز اینڈجیولرز کے اسٹال لگائے گئے تھے، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیسٹول میں لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کی اور مختلف اشیا ء کی خریداری کی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے بہار فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا، تقریب میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی، شرکا ء کی دلچسپی کے لیے موسیقی اور دیگر کھیلوں کا اہتما م کیا گیا اور دھول کی تاپ پرمقامی فنکاروں نے شاندارثقافتی رقص کا مظاہر ہ بھی کیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار آج بلوچستان ہائیکورٹ میں سول ججز میں گاڑیوں کی تقسیم کے تقریب میں شرکت کریں گے، وکلاء تنظیموں کی جانب سے چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا، جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں زیر التواء کیسز کی سماعت بھی کریں گے۔
چیف جسٹس کوئٹہ