بھارت پاکستان میں مجوزہ سارک سربراہ کانفرنس سبوتاژ کرنے کیلئے سرگرم

بھارت پاکستان میں مجوزہ سارک سربراہ کانفرنس سبوتاژ کرنے کیلئے سرگرم

نئی دہلی (صباح نیوز228مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پاکستان میں مجوزہ جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) سربراہ کانفرنس کو سبوتاژکرنے کیلئے سرگرم ہوگیا ہے۔ بھارتی ور وزیراعظم نریندرا مودی نے اجلاس میں شرکت کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے نیپالی وزیراعظم سے نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے نیپالی وزیراعظم کو بتایا کہ انہوں نے کھٹمنڈو اجلاس میں پرجوش شرکت کی تھی۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اس وقت سرحد پار دہشت گردی سے ماحول خراب ہو رہا ہے۔ مودی نے نیپالی وزیراعظم کے پی شرما کو بتایا کہ موجودہ صورت حال میں اسلام آباد میں سارک کانفرنس کا انعقاد ممکن نہیں ہے اور بھارت اس میں شرکت نہیں کرے گا۔ مودی نے نیپال پر بھی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کیلیے زور دیا۔مودی اور نیپالی وزیراعظم کے پی شرما کی ملاقات کے بعد بھارتی سیکرٹری خارجہ ویجاج گوکھل نے میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نے اپنے ہم منصب کو سارک کانفرنس سے متعلق بھارت کے خدشات سے آگاہ کیا ہے اور پاک بھارت سرحد پر موجودہ صورت حال کے پیش نظر پاکستان میں سارک کانفرنس کے انعقاد کو ناممکن قرار دیا۔سارک کانفرنس کا پچھلا اجلاس 2014 ء4 میں کھٹمنڈو میں ہوا تھا جس کے بعد انگریزی حرف تہجی کے حساب سے اگلی کانفرنس پاکستان میں 2016 ء میں ہونا تھی لیکن بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی اور بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال اوربھوٹان کی ملی بھگت کے باعث کانفرنس معطل کرادی گئی تھی اور اس بار بھی بھارت نے اپنے منفی کردار اور مذموم کھیل کا آغاز کردیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق 2014ء میں سارک سربراہ اجلاس کھٹمنڈو میں ہوا تھا۔ 2016ء کا اجلاس اسلام آباد میں ہونا تھا، 2016ء میں بھوٹان ، بنگلہ دیش اور افغانستان نے شرکت سے انکار کیا تھا ۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں سارک سربراہ اجلاس نہیں ہو سکتا۔ نیپالی وزیراعظم کی نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران سارک اجلاس پر بات ہوئی۔ نریندر مودی نے نیپالی وزیراعظم کو بتایا کہ انہوں نے کھٹمنڈو اجلاس میں پرجوش شرکت کی تھی۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اس وقت سرحد پار دہشت گردی سے ماحول خراب ہو رہا ہے۔

بھارت سرگرم

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...