کرپشن الزامات ، برازیل کے سابق صدرنے گرفتاری دیدی

کرپشن الزامات ، برازیل کے سابق صدرنے گرفتاری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریوڈی جنیرول(این این آئی)برازیل کے سابق صدر ڈی سلوا نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے سابق صدر لوئیز لولا ڈی سلوا کو کرپشن کے الزامات پر مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہوں نے مقررہ وقت میں خود کو پولیس کے حوالے نہیں کیا تھا۔عدالت نے ڈی سلوا کو جمعہ کی رات تک خود کو پولیس کے حوالے کرنے کی مہلت دی تھی اور اب انہوں نے گزشتہ روز خود کو گرفتاری کے لئے پیش کر دیاہے، اس سے قبل انہوں نے یونین آفس کے دفتر میں پناہ لے رکھی تھی۔برازیلین سابق صدر نے عدالتی فیصلے کو ناانصافی اور سیاسی قرار دیا جبکہ دوسری جانب ڈی سلوا کی حمایت میں ہزاروں نے سڑکوں پر احتجاج بھی کیا ہے۔لوئیز لولا ڈی سلوا دو مرتبہ برازیل کے صدر منتخب رہے، انھوں نے عہدہ صدارت 2011 میں چھوڑا تھا۔
حوالہ پولیس