بھارت امریکہ سے 15ارب ڈالر کے110 لڑاکا طیارے خریدے گا

بھارت امریکہ سے 15ارب ڈالر کے110 لڑاکا طیارے خریدے گا

نئی دہلی(این این آئی) جنگی جنون میں مبتلا بھارت پندرہ ارب ڈالر کی مالیت کے 110 لڑاکا طیارے خریدنے کی تیاری کر رہا ہے جس کے نتیجے میں خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے اور امن کو خطرہ لاحق ہو گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی فضائیہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ 110 فائٹرز جیٹس کے اضافے سے جنگی بیڑے میں کمی پوری ہوجائے گی اور انڈین ایئرفورس کی استعداد میں اضافہ ہو گا۔ جنگی ہتھیار اور طیارے بنانے والے معروف بین الاقوامی اداروں جیسے بوئنگ، لوک ہیڈ مارٹن، ساب، اور ڈاسسالٹ ایوی ایشن اپنی بولیاں دیں گے۔انڈین ایئر فورس کے اہم افسر کا بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طیاروں کی تیاری کا 85 فیصد کام بھارت میں ہی کیا جائے گا اس لیے طیاروں کی تیاری بھارت میں ہی کی جائے گی تاکہ مقامی صنعت کو فروغ مل سکے ۔دوسری جانب انڈین ایئر فورس نے 11 اپریل سے 21 تک جنگی مشقوں کا اعلان کردیا ہے۔ یہ جنگی مشقیں دو عیلحدہ مرحلوں میں شمالی اور مغربی سرحدوں پر کی جائیں گی جس میں 15 ہزار اہلکار اور 3 سو افسران حصہ لیں گے جب کہ ان مشقوں میں 11 سو ایئر کرافٹس بھی مشق کا حصہ ہوں گے۔ انڈین ایئر فورس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ بھارت کو دو جانب سے خطرات کا سامنا ہے اس لیے جنگی مشقیں ناگزیر ہو چکی ہیں۔ جنگی مشقیں چین اور پاکستان کی سرحدوں کے نزدیک کی جائیں گی۔

بھارتی اعلان

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...