آئندہ دور میں میرا ایجنڈا بیروزگار کو باوعزت روگار فراہم کرنا ہے : اسد قیصر

آئندہ دور میں میرا ایجنڈا بیروزگار کو باوعزت روگار فراہم کرنا ہے : اسد قیصر

پشاور( سٹاف رپورٹر)سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بے روزگاروں کو تکالیف کا احساس ہے لہٰذا آئندہ دورمیں میرا ایجنڈا بے روزگاروں کو باعزت روزگارفراہم کرنا ہوگاپاکستان تحریک انصاف نوجوانوں اور غریبوں کی پارٹی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں اور غریبوں کی پارٹی ہے ۔نوجوان پارٹی کا سرمایہ اور ہر اول دستہ ہیں جن سے پارٹی کی بہت امید یں وابستہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں ایساشفاف نظام حکومت دیا تاکہ غریب کا بچہ بھی بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر منتخب ہو کر اعلیٰ مقام حاصل کرسکے ۔پی ٹی آئی عام عوام کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا کرنے اور ان میں شعور پیدا کرنے کیلئے غیر متزلزل عزم پرقائم ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو منظم کرنے کا عمل جاری رہے گا انہوں نے پی ٹی آئی ورکروں پر ذور دیا کہ وہ پارٹی کی جڑوں کو مضبوط کرنے کیلئے عوام کے ساتھ روابط مضبوط کریں اور پارٹی کے پیغام کو گلی گلی کوچے کوچے عام کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو ایک ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو عمران خان کی صورت میں ہمارے درمیان موجودہے ۔انشاء اللہ عوام کی طاقت سے آئندہ صوبوں سمیت ملک بھرمیں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومتیں قائم ہونگی اور عمران خان کی قیادت میں ملک میں ایک فلاحی ریاست قائم ہوگی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارصوابی کے موضع کالاونڈ میں ایک بڑے اجتما ع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔سپیکر نے کہا کہ سابقہ ادوار میں سبزوسرخ جھنڈوں اور شریعت کے نام پر ووٹ لینے والے عوام کو ورغلاکر بیوقوف بناتے رہے ۔انہوں نے نہ تو صوابی کیلئے کوئی ترقیاتی کام کئے اور نہ ہی اسلامی قانون سازی کی ۔انہوں نے کہا کہ ا ب کرپشن ،جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے صوابی کو حقیقی معنوں میں ترقی سے ہمکنار کرنے والے عملی اور وعدے کے پکے لوگوں کا انتخاب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔سپیکر نے کہا کہ ایک جانب انہوں نے ضلع صوابی میں میگاترقیاتی منصوبوں کا اجراء کرکے علاقے کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیداکئے جبکہ دوسری جانب ان کے ہاتھوں صوبہ میں اسلامی قانون سازی کا عمل کا میابی سے مکمل ہوا جس میں معاشرے سے غیر اسلامی سودی کاروبار کے خاتمے کیلئے قانون پاس کرکے سود خودروں کیلئے سزائیں مقررکرنا،سکولوں میں ناظرہ قرآن اور باترجمہ قرآن پڑھانے کا نظام رائج کرنا ،عقیدہ ختم نبوت صوبہ بھر کے نصاب میں شامل کرنا ،حضرت عمرؓ کی شہادت کا دن منانے کیلئے عام تعطیل کااعلان کرنا وغیر ہ شامل ہے ۔سپیکر نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے مغربی روٹ کے منصوبوں کے بارے میں انہوں نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ داخل کی تھی ہائی کورٹ سے عوام کے حق میں کیس جیتنے کے بعد مرکزی حکومت نے مجبور ہو کرخیبر پختونخوا کے لئے میگا منصوبوں کی منظور دی ۔انہوں نے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا کے عوام کی جیت ہے اور عوام کیلئے ایک بہت بڑی خوشخبری بھی ہے ۔ان منصوبوں کے تحت رشکئی کے مقام پر ایک اکنامک زون کا قیام عمل لایا جائے گا جس میں تقریباً20لاکھ بے روزگار وں کی کھپت ہوگی ۔اس منصوبے کے باعث بے روزگاری پر قابو پانے میں بڑی حدتک مددملے گی ۔سپیکرنے کہا کہ نوازشریف کی حکومت جب بھی اقتدارمیں آئی تو انہوں نے صوابی کو محرومیت سے دوچار کیا ۔پہلی حکومت میں گدون کی مراعات چھین لیں دوسری بار حکومت میں صوابی کا پانی چوری کرکے لوگوں کو بے روزگار کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ،اے این پی اور ایم ایم اے کے اصلی چہروں سے بخوبی واقف ہوگئے ہیں اور آئندہ ان مداریوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول