ملتان میں تعینات وفاقی، صوبائی افسران سرکاری ریسٹ ہاوسز اور کالونیوں پر زبردستی قابض

ملتان میں تعینات وفاقی، صوبائی افسران سرکاری ریسٹ ہاوسز اور کالونیوں پر ...

ملتان (نمائندہ خصوصی )ملتان میں کام کرنے والے وفاقی اور صوبائی اداروں کے افسران نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز اورکالونیوں میں زبردستی پنجے گاڑرکھے ہیں میپکو ریسٹ ہاؤس ،بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور وحدت کالونی ان اداروں کے(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

افسران کا خصوصی ہدف ہیںیہ ادارے بلیک میلنگ کی آڑ میں صرف رہائش کے لیئے لگژری سہولیات انجوائے کر رہے ہیں بلکہ ڈنر کی سہولیات بھی متعلقہ ادارے سرکاری فنڈز حاصل کر رہے ہیں اس کے ساتھ ہی اپنے اداروں سے ہاؤس رینٹ اور ٹی اے ڈی اے بھی کلیم کر رہے ہیں معلوم ہوا ہے ایک وفاقی ادارے کا آفیسر ابتدائی طور پر پولیس ریسٹ ہاؤس میں قیام پذیر رہا ہے یہ آفیسر مسلسل ڈیڑھ سال تک پولیس ریسٹ ہاؤس انجوائے کرتا رہا اس دوران لاکھوں روپے اس آفیسر کے قیام وطعام پر خرچ کیئے گیئے حتیٰ کہ اس آفیسر کے بیرون شہر سے آنے والے آفیسرز کو سرکاری اخراجات پر رہائش ،کھانے اور دیگر سہولیات فراہمکیگئیں محکمہ انہار کا ریسٹ ہاؤس ایک وفاقی ادارے کا خصوصی ہدف ہے تین سال گزرنے کے باوجود ا س ریسٹ ہاؤس میں وفاقی ادارے کا آفیسر نہ صرف قابض ہے بلکہ اس کی سیکورٹی اور ہمہ قسمی سہولیات کی فراہمی محکمہ انہار کے لیئے ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے معلوم ہوا ہے یہ آفیسر نہ صرف خود اری گیشن ریسٹ ہاؤس پر قابض ہے بلکہ اپنے ایک دوست کو بھی کمرہ دے رکھا ہے وحدت کالونی ملتان صوبائی اداروں کے آفیسران کا خصوصی ہدف ہے ان آفیسران کے نام پر سرکاری کوٹھیاں الاٹ کروا رکھی ہیں اور خود فیملی سمیت رہائش پذیر ہیں ان طاقتور آفیسران کے سامنے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کاروائی کا حوصلہ نہیں رکھتا ہے میپکو ریسٹ ہاؤس میں ایک وفاقی ادارے کے آفیسران کا مستقل مکین بن چکا ہے پہلے پہل صرف اعلی آفیسران نے اپنے اختیارات کے زعم میں میپکو کو بلیک میل کیا ریسٹ ہا ؤس کا کمرہ نمبر 2جو صرف وی آئی پی شخصیات کے لیئے محدود ہے اس پر وفاقی ادارے کا آفیسر قابض ہوا جب اسے 2لاکھ روپے سے زائد کا بل موصول ہوا تو وہ آفیسر سیخ پاہوگیا پھر اسی دوران میپکو کو بُرے دنوں کا سامنا تھا میپکوافسران نے اس آفسر کو دوسرا کمرہ الاٹ کر کے جان چھڑائی ایک وفاقی ادارے کے آفسر اری گیشن ریسٹ ہاؤس کے ساتھ میپکو ریسٹ ہاؤس پر بھی قابض ہے گزشتہ 6ماہ سے اس آفسر نے اپنے ادارے کے نام پر میپکو اتھارٹی کو ناکوں چنے چبوائے رکھے ہیں اس افسر کی دیکھادیکھی دیگر 2افسران نے بھی میپکو ریسٹ ہاؤس پر پنجے گاڑ رکھے ہیں ان آفسران کی رہا ئش کو مخفی رکھنے کے لیئے سکیورٹی کے سخت اقدمات کئے گئے ہیں جبکہ تین اعلی افسران نے میپکو کے ایسے افسران کے نام کمرے الاٹ کروا رکھے جن کی کرپشن کے برسوں چرچے ہیں ہیں محکمہ بلڈنگ کے افسرن تو وفاقی اور صوبائی اداروں کے چاپلوسی میں ہر حد کراس کرگئے ہیں ان افسران نے فیملی سمیت پرائیویٹ کوٹھیاں کرایہ پر لے رکھیں جبکہ سرکاری رہا ئش گاہیں وفاقی اور صوبائی ڈیپارٹمنٹ کے آفسران کے لیے وقف کردیں معلوم ہواہے ریسٹ میپکو ریسٹ ہاؤس اری گیشن ریسٹ ہاؤس وحدت کالونی اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے کئیر ٹیکرز انتہائی پریشانی کا شکار ہیں ان رہائش گاہوں کے بجلی کے بلز کی ادائیگی ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے دستیاب بجٹ یوٹیلٹیز ضروریات پوری کرنے سے قاصرہیں لیکن قابض افسران کی خواہشات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں

قابض

مزید : ملتان صفحہ آخر