ٹریفک حادثات نے 6افراد سے زندگی چھین لی، لڑکا کنویں میں گر کر چل بسا

ٹریفک حادثات نے 6افراد سے زندگی چھین لی، لڑکا کنویں میں گر کر چل بسا

صادق آباد ‘ میلسی ‘ بوریوالا ‘ ڈہرکی ‘ حاصل پور ‘ جمال پور ‘ خانیوال ( نمائندگان ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 6افراد زندگیوں سے محروم ہوگئے ‘12سالہ لڑکا ٹیوب ویل کے کنویں میں (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

گر کر دم توڑ گیا ہے ‘ صادق آباد سے نامہ نگار اور تحصیل رپورٹر کے مطابق موضع کوٹ سیال کے رہائشی 19سالہ سیف الرحمن اور 15سالہ عمیر حسین موٹر سائیکل پر سوار ہو کرکسی کام کے سلسلہ میں جارہے تھے کہ جب وہ قومی شاہراہ اولڈ ٹول پلازہ کے قریب پہنچے تو تیز رفتار ٹریلر نے انہیں کچل دیا ‘ جس کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار موقع ہلاک ہو گئے جبکہ ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر موت کی تصدیق کر دی اور نعشوں کو ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تیز رفتار ڈالے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور انکا بیٹا شدید زخمی ہو گیا خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی بتایا گیا ہے کہ ڈالہ نمبری 1390QF کو چاہ جوئیہ والا میلسی کا رہائشی عبد الغفار تیز رفتاری سے چلا رہا تھا کہ کرمپور روڈ پر سامنے سے آنے والے ہری چند کے رہائشی موٹر سائیکل سوار محمد یار پنوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار محمد یار اس کی بیوی ممتاز مائی اور بیٹا محمد وقاص شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ممتاز مائی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دونوں زخمی باپ بیٹا کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق نواحی آبادی امجد ٹاؤن گلی نمبر 1کا رہائشی 14سالہ لڑکا حسیب الرحمان اپنی موٹر سائیکل نمبری 5358/VRLپر جا رہا تھا کہ گدھا گاڑی سے ٹکرانے کے بعد سڑک پر گر گیا جس کو پیچھے سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق ڈہرکی کے قریب چائنیزکمپنی کی جانب سے سی پیک موٹروے پرجیکٹ پر کام کرنے والا انجیئر پنجاب شہر صادق آباد چوک ماہی کے رہائشی انجیئرفاروق شاہ کوروڈپرچلنے والے ایک ڈمپرچے کچل دیا جسکے نتیجہ میں وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کوورثا اپنے آباہی گاؤں چوک ماہی لے گئے مقامی پولیس نے پیش آنے والے حادثہ کی تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔۔ حاصل پور سے نامہ نگار اور جمال پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گیس سے بھرے ٹینکر نے اونٹ ریڑے کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجہ میں اونٹ ریڑے کا مالک محمد اقبال زخمی ہسپتال جاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ڈرائیورموقع سے فرار۔ تفصیل کے مطابق قائم پور کے قریب ہائی وے روڈ پر گیس سے بھرے ٹینکر نے اونٹ ریڑے کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجہ میں اونٹ ریڑے کا مالک محمد اقبا ل ہسپتال لے جاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ جبکہ گیس ٹینکر گاڑی روڈ سے نیچے اترنے سے محفوظ رہی۔ مزید حادثات سے بچنے کے لیے مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور ہا ئی وے روڈ کی ٹریفک بند کر کے ٹریفک کے لیے متبادل راستہ بنادیا۔ گیس ٹینکر ڈرائیور گاڑی کو حاصلپور کی طرف لے کر آرہا تھابعد از حاصلپور سے مسافر بس بہاولپور روڈپر جارہی تھی تیز رفتاری کے باعث اڈا چوکی والے کے قریب اونٹ گاڑی سے ٹکراکر الٹ گئی ۔ جس کے نتیجہ میں تقریبا 15افراد زخمی ہوگے۔ پٹرولنگ پولیس اور ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے شدید زخمیوں احمد علی ، عنایت علی،محمداعظم، پرویز بی بی ، علی محمد، نادیہ بی بی، محمدساجد، منظوراں بی بی وغیرہ میں شامل ہیں جن کو طبی امدا د کے لیئے ہسپتال قائم پور، خیرپورٹامیوالی داخل کر دیا گیا جبکہ شدیدزخمیوں کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا اطلاع ملتے ہیں اسسٹنٹ کمشنرشیخ محمدطاہر، ڈی ایس پی جام سلیم اختر موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق گزشتہ روز خانیوال کے نواحی علاقہ نزد سنگووالی کوٹھی کے قریب بلاک نمبر4کا رہائشی 12سالہ حمزہ ٹیوب ویل میں نہارہا تھا کہ اچانک ٹیوب ویل کے کنواں میں گرکر موقع پر جاں بحق ہوگیا اطلاع پر 1122نے نعش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کردی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر