عوام مسترد، سیاستدانوں کو دوبارہ ووٹ نہیں دینگے : محب اللہ

عوام مسترد، سیاستدانوں کو دوبارہ ووٹ نہیں دینگے : محب اللہ

سوات (بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک اور امداد باہمی محب اﷲ خان نے کہا ہے کہ مسترد شدہ سیاستدانوں کو عوام دوبارہ ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ انہوں نے عوام کا بہت زیادہ خون چوس لیا ہے اور ان کے ووٹ کا مذاق اڑا دیا ہے ، اب عوام کا اعتماد عمران خان کی قیادت پر ہے اور آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی ہی ملک میں حکومت بنائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ننگولئی بہ بانڈئی سوات میں ایک شمولیتی اجتماع سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر لالا جی ، حیدر خان ، شان ، عمران ، افتخار ،رحمان علی اور دیگر نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ شمولیتی اجتماع سے پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے سینئر نائب صدر حاجی فضل مولا ، رضوان بنگش اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پ ر علاقے کے عوام ، پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ، منتخب بلدیاتی نمائندے اور پارٹی کارکنان کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کو ان کے ووٹ کی اہمت کا شعور دیا ، یہی وجہ ہے کہ اب عوام آزمائے ہوئے سیاستدانوں کے خالی نعروں پر دوبارہ بھروسہ نہیں کریں گے کیونکہ گزشتہ ادوار میں حکمرانوں نے صرف عوام سے ووٹ لیا ہے اور اقتدار میں آکر عوامی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔ محب اﷲ خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے اپنے روشن مستقبل کے لئے ایک اچھا فیصلہ کیا ہے جس پر وہ ہمیشہ فخر محسوس کرتے رہیں گے ۔ سپاسنامے میں پیش کئے گئے مسائل و مطالبات کے حل کے لئے معاون خصوصی یقین دہانی کرائی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...