وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ سے تعزیت کا سلسلہ بدستور جاری

وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ سے تعزیت کا سلسلہ بدستور جاری

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کرنے کے لئے اعلیٰ سیاسی سرکاری و سماجی شخصیات کاان کی آبائی رہائش گاہ تالاش دیر پائین آمد کا سلسلہ اتوار کے دن بھی جاری رہا ۔صوبائی وزیر آبپاشی و کھیل محمود خان ، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان ، جمعیت العلمائے اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان ، ڈی آئی جی سلیم مرو ، سابق وزیر مملکت ملک عظمت خان ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا امداد اﷲ ، مختلف اضلاع میں تعینات ڈپٹی کمشنرز عثمان محسود ، ظریف المعانی، فضل اکبر ، چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا محمد اسماعیل ،سینئر بیوروکریٹ محمد جاوید اور جوڈیشل آفیسر بخت عالم کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات نے دیر پائین تالاش میں صوبائی وزیر خزانہ سے تعزیت کی اور ان کے والد کی ایصال صوبائی اور مرحوم کے پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کے لئے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی ۔

چ

مزید : پشاورصفحہ آخر