مدارس دین کی ترویج کیلئے اہم کردار کر رہے ہیں : حبیب الرحمان

مدارس دین کی ترویج کیلئے اہم کردار کر رہے ہیں : حبیب الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر مذہبی امور حاجی حبیب الرحمان خان کے پی اے شاہ جہان خان نے کہاہے کہ دینی مدارس معاشرہ میں دین کی اشاعت کی ترویج کے لئے اہم کردار اداکررہے ہیں ۔صوبائی حکومت دینی مدارس کے ساتھ تعاون کررہی ہے ۔دینی مدارس کا کردار ہمارے معاشرہ میں بہت اہم ہیں ۔علماء کرام اور دینی مدارس کی وجہ سے معاشرہ میں دین اسلام تیزی کے ساتھ پھیل رہاہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں مدرسہ رحمکاریہ سلطانو س میں مدرسہ کے مہہتم مولنا ولی اللہ کو مذہبی امور کی جانب سے چیک دینے کی موقع پر میڈیا سے گفتگوں کے دوران کیا ۔اس موقع پر مدرسہ کے مہتمم مولاناولی اللہ نے شاہ جہان خان کو بتایا کہ مدرسہ میں درجنوں طلباء رہائش پذیر ہیں ۔جبکہ بہت سے مقامی طلباء دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اللہ کی رضاء اور دین اسلام کی اشاعت کے خاطر مدرسہ قائم کیا ہے ۔ابتک مدرسہ سے کئی طلباء فارغ ہو چکے ہیں ۔مدرسہ میں چھٹے درجہ تک دینی تعلیم دی جاتی ہے ۔ا س موقع پر مولنا عبداللہ ۔تحصیل کونسل ڈگر کے ممبر حاجی شیرین خان ،سابق ممبر میاں رشید ۔سید معین الرشید مدرسہ کے اساتذہ کرام طلباء بھی موجود تھے ۔پی اے ٹو منسٹر نے مدرسہ میں زیر تعمیر کمروں کا معائنہ کیا اور کہا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے مدرسہ رحمکاریہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔