قربانیاں دینے والے جیالوں کو دیوار نہ سے لگایا جائے : لعل محمد خان

قربانیاں دینے والے جیالوں کو دیوار نہ سے لگایا جائے : لعل محمد خان

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان )پاکستان پیپلز پارٹی ملاکنڈ کے زیر اہتمام سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کے رہائش گاہ لعل قلعہ تھانہ میں عظیم الشان ورکر زکنونشن اور شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے 39ویں برسی کے سلسلے میں بڑا اجتماع زیر صدارت تازہ گل ماما منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان ، محمد اعظم خان آف سخاکوٹ ، حاجی قاسم خان قصاب ،حاجی لیاقت علی ، فضل رحیم خان ،بختی کرم کباڑی ، ٹریڈ یونین کے صدر حاجی شاکر اﷲ ،اسرار خان ، کونسلر سہیل رحمان ، محمد ایمل خان ، سید غنی ، اقبال خان ، نیک حسین اور عالمزیب خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ اس موقع پرہزاروں شرکاء نے سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خدمات ،ترقیاتی منصوبوں اور گیس و بجلی کی مد میں خطیر رقم خرچ کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ لعل محمد خان کی ساری زندگی پی پی پی اور جیالوں کے خدمت میں گزری ہے جس پر آج تک کسی قسم کے کرپشن کا الزام تک نہیں لگایا جاسکا ۔ملاکنڈ میں پارٹی فیصلوں میں کارکنوں کے رائے کو مقدم رکھا جائے اور سینئر کارکنوں اور قربانیاں دینے والے جیالوں کو دیوار سے لگانے سے گریز کیا جائے ۔ مقررین نے کہا کہ چند آفراد کے ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر ملاکنڈ کے کارکنوں اور عوام کے فیصلے کرنے سے کارکنوں میں مایوسی پھیلے گی اور پارٹی پر بُرے آثرات مرتب ہونگے اس لئے عام انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ میں کارکنوں سے رائے لی جائیں تاکہ الیکشن میں کامیابی حاصل کی جاسکے ۔ حاجی اعظم خان ، اسرار خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ ملاکنڈ کے قائدین میں جاری اختلافات سے منفی آثرات پڑیں گے اس لئے پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں کارکنوں کے تحفظات سے آگاہ کرینگے ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملاکنڈ اور تینوں تحصیلوں کے لئے نئے عہدیداروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا جس کے مطابق حاجی قاسم خان قصاب ضلعی صدر ، حاجی لیاقت علی آف سخاکوٹ کو ضلعی جنرل سیکرٹری ، عالمزیب خان ضلعی سینئر نائب صدر ، محمد اعظم خان تحصیل صدر درگئی ، معتبر خان تحصیل جنرل سیکرٹری ،حاجی شاکر اﷲ خان تحصیل صدربٹ خیلہ، اسرار خان تحصیل جنرل سیکرٹری ، نیک حسین تحصیل صدرتھانہ بائیزئی اور حسن خان تحصیل جنرل سیکرٹری مقرر کئے گئے جبکہ باقی کابینہ کے ناموں کا اعلان باہمی مشاورت سے چند روز میں کیا جائیگا ۔ عظیم الشان ورکرز کنونشن کے موقع پر قراداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ ہیبت گرام تا لنڈاکے روڈ جلد از جلد مکمل کیا جائے بصورت دیگر ایک ہفتہ کے بعد ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرینگے ۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تھانہ ہسپتال کوفی الفور گیس فراہم کیا جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...