پیپلز پارٹی کے نئی کابینہ کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان

پیپلز پارٹی کے نئی کابینہ کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ملاکنڈ نے ضلع ملاکنڈ اور تینوں تحصیلوں کے نئے تشکیل کردہ کابینہ کے عہدیداروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ۔حاجی قاسم خان قصاب کو ضلعی صدر جبکہ حاجی لیاقت علی آف سخاکوٹ کو ضلعی جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔ ممبر سنٹرل کونسل اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کے رہائش گاہ پر منعقدہ اجتماع کے شرکاء نے نئے تشکیل کردہ عہدیداروں کے بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔ تشکیل شدہ کابینہ میں عالمزیب خان ضلعی سینئر نائب صدر ، محمد اعظم خان تحصیل صدر درگئی ، معتبر خان تحصیل جنرل سیکرٹری ،حاجی شاکر اﷲ خان تحصیل صدربٹ خیلہ، اسرار خان تحصیل جنرل سیکرٹری ، نیک حسین تحصیل صدرتھانہ بائیزئی اور حسن خان تحصیل جنرل سیکرٹری مقرر کئے گئے جبکہ باقی کابینہ کے ناموں کا اعلان باہمی مشاورت سے چند روز میں کیا جائیگا ۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان نے کارکنوں سے نئے تشکیل شدہ کابینہ کے عہدیداروں کا بھر پور ساتھ دینے کا وعدہ لیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...