ڈینگی بخار سے بچاؤ اور اختیاطی تدابیر کے بارے میں اگاہی واک

ڈینگی بخار سے بچاؤ اور اختیاطی تدابیر کے بارے میں اگاہی واک

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان)یونین کونسل سخاکوٹ جد ید ویلج کونسل خرکی ڈھیری میں ڈینگی بخار سے بچاؤ اور اختیاطی تدابیر کے بارے میں اگاہی واک ہوا ۔واک میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور علاقہ عمائدین سمیت ویلج سیکرٹری نعمان خان نے بھی شر کت کی ۔شرکاء نے ہاتھوں میں پلیکس ، بینرز اور پمپلیٹ اٹھارکھے تھے جس پر ڈینگی بخار سے بچاؤ اور اختیاطی تدابیر کے الفاظ درج تھے ۔اس موقع پر منتخب بلدیاتی نمائندوں محمدواسع اور پیر عمراد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی مرض ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے جبکہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اختیاط علاج سے بہتر ہے۔عوام کو چاہئے کہ صاف پانی ڈھانپ کر رکھیں ۔پانی کی ٹینکی، بالٹی، ڈرم وغیرہ ڈھانپیں۔واٹر کولہر، ائیر کولر فین اور گملوں میں پانی نہ رہنے دیں۔ کھڑکیوں اور دروازں پر جالیاں لگائیں اور اگر کسی کے پاس مچھر دانی ہوتو لازمی استعمال کریں ۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے ارگرد کے ماحول کو پاک صاف رکھیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...