میر احمدان خان بگٹی کااپنے فرزند میر لیاقت خان بگٹی کو سیاسی جانشین بنانے کا اعلان

میر احمدان خان بگٹی کااپنے فرزند میر لیاقت خان بگٹی کو سیاسی جانشین بنانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ بگٹی(این این آئی) بزرگ بلوچ رہنما سابق رکن قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان مسلم لیگ(ق)میر احمدان خان بگٹی نے اپنے صاحبزادے میر لیاقت خان بگٹی کو سیاسی جانشین بنانے کا اعلان کردیا ذرائع کے مطابق بزرگ رہنما میر احمدان خان بگٹی گزشتہ کئی دہائیوں سے قبائلی اور فرسودہ نظام کے خلاف مسلسل جدوجہد کی وجہ سے بلوچ عوام میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں اپنی نڈر اور بہادرانہ شخصیت کی وجہ سے وہ کئی دہائیوں تک زیرعتاب رہے اس جدوجہد میں وہ نہ صرف اپنے ساتھیوں سمیت اپنے آبائی علاقے سے نکل کر مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور رہے بلکہ ان کے کئی ساتھی بھی اس جدوجہد میں شہید کردئیے گئے مگر میراحمدان بگٹی مشکلات کے باوجود بھی اپنے ملک پاکستان کے لئے محاز پر ڈٹے رہے ،جہاں تک کہ چند سال قبل مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر ملک دشمن عناصر نے ان پر بم سے حملہ کر کے انہیں شدید زخمی بھی کردیا تھا ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں موجودہ امن و امان کی صورتحال اور تعمیر و ترقی میں بھی بلوچ رہنما اور ان کے دیگر ساتھیوں کا بھی بھر پور کردار ہے، ذرائع کے مطابق میر احمدان خان بگٹی کے صاحبزادے اور جانشین میر لیاقت خان بگٹی آنے والے الیکشن میں ڈیرہ بگٹی کے سیٹ پر ایم پی اے کے مظبوط امیدوار اور مدمقابل امیدواروں کے لئے چیلنج ہونگے۔
سیاسی جانشین