افغانستان میں داعش کا اعلٰی کمانڈر قاری حکمت امریکی فضائی حملے میں ہلاک

افغانستان میں داعش کا اعلٰی کمانڈر قاری حکمت امریکی فضائی حملے میں ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(این این آئی)افغانستان میں شدت پسند تنظیم داعش کا ایک اعلیٰ کمانڈر قاری حکمت ایک امریکی فضائی حملے میں مارا گیا ۔ قاری حکمت شمالی افغان صوبے جوزجان میں داعش کا سربراہ تھا، جسے ضلع درزاب میں نشانہ بنایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مزار شریف کے مقامی افغان حکام نے بتایا کہ افغان حکومت کی سکیورٹی فورسز اور ان کے اتحادی امریکی دستے ملک بھر میں داعش کے خلاف اپنی کارروائیوں میں واضح تیزی لا چکے ہیں، جس دوران داعش کے جہادیوں کو اب تک کافی زیادہ جانی نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔ادھرافغان وزارت دفاع کے مطابق قاری حکمت افغانستان کے اسی جوزجان صوبے میں داعش کا ایک انتہائی اعلیٰ کمانڈر تھا، جہاں اس تنظیم کے عسکریت پسندوں نے مشرقی صوبے ننگرہار میں اپنے خلاف بڑھتے ہوئے عسکری دباؤ اور پسپائی کے بعد کافی حد تک اپنے قدم جما لیے تھے۔وہ شمالی افغانستان میں داعش کے کلیدی کمانڈروں میں سے ایک تھا، جسے جوزجان کے ضلع درزاب میں کیے گئے ایک امریکی فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔ قاری حکمت افغانستان کے مختلف علاقوں میں متعدد ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہا تھا یا یہ حملے براہ راست اس کی منصوبہ بندی میں کیے گئے تھے۔اس کی ہلاکت کے بعد داعش نے مولوی حبیب الرحمٰن کو حکمت کی جگہ نیا کمانڈر بنا دیا ہے۔صوبائی گورنر لطف اللہ عزیزی نے کہاکہ ہمارے انٹیلی جنس ذرائع نے قاری حکومت کی لاش کی شناخت کر لی ہے۔
کمانڈر ہلاک