فاٹا میں انسداد پولیو اور وٹامن اے مہم آج سے شروع

فاٹا میں انسداد پولیو اور وٹامن اے مہم آج سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)فاٹا میں انسداد پولیو اور وٹامن اے مہم کل سے شروع فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم بروز پیر 9 اپریل، 2018 سے ایجنسی سرجنز، پولیٹکل انتظامیہ، کمشنرز اور مسلح افواج کی نگرانی اور سرپرستی میں شروع کی جا رہی ہے فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 9 اپریل 2018 سے 11 اپریل 2018 تک جاری رہے گی، جس کے بعد رہ جانے والے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے اور سرویلنس کا کام جاری رکھا جائے گامہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے کل 996981 بچوں کو4567 ٹیموں کی مدد سے پولیو قطرے پلوائے جائیں گے، جسمیں 4181 موبائل ٹیمیں، 277 فکسڈ ٹیمیں اور109 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں وٹامن اے کی کمی پوری کرنے کے لیے مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کیپسول بھی دیے جائیں گے۔ وٹامن اے کیپسول فاٹا بھر میں 6سے9 5 مہینے تک کی عمر کے 911894بچوں کو پولیوٹیموں کی مدد سے دیے جائیں گے کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر(ای او سی) فاٹا محمد زبیر خان نے فاٹا ٹیم کو انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے، خصوصاً رہ جانے والے اور دوران صفر بچوں کو پولیو قطرے پلوانے پر توجہ مرکوزکرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے سرحد پر ٹرانزٹ ٹیموں کو افغانستان سے پاکستان آنے اور واپس جانے والے دوران صفر پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو قطرے پلوانے کی یقین دہانی کرنے پر خصوصی توجہ دینے کا کہاانہوں نے پولیو کارکنان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیو ٹیموں کی محنت کا نتیجہ ہے جو پچھلے بیس (20) مہینوں سے فاٹا صفر پولیو کیس کی حیثیت برقرار رکھ پایا ہے اور یقیناً ان کا عزم ہی فاٹا میں پولیو خاتمے کے حتمی مقصد کے حصول کا ذریعہ بنے گا۔ فاٹا میں صفر پولیو کیس کی حیثیت کو برقرار کیے (20) بیس مہینے مکمل ہو چکے ہیں۔ فاٹا میں آخری پولیوکیس 27 جولائی، 2016 کو سامنے آیا تھا، جس کے بعد سے اب تک کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔ فاٹا میں پچھلے سال(2017) میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا، جبکہ اس سال (2018) میں بھی اب تک کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔