امریکی افواج کی موجودگی میں امن کا قیام ممکن نہیں ،علامہ نور الحق

امریکی افواج کی موجودگی میں امن کا قیام ممکن نہیں ،علامہ نور الحق

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)امریکی ا فواج کی موجودگی میں افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا امریکہ عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہیں افغانستان قندوزمدرسہ میں طلباء پر امریکی ڈرون حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی ائی فاٹا کے کوارڈینیٹر پیر نورالحق قادری نے لنڈیکوتل بھائی خیل حاجی ازرہ جان کلی میں پی ٹی ائی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کریگی پاکستان تحریک انصاف واحد پارٹی ہیں جنہوں نے ہمیشہ قبائلی عوام کے حقوق کے لئے اواز اٹھائی ہیں پارٹی چئیر مین عمران نے ہر فورم پر قبائلی حقوق کی بات کی ہے جبکہ قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں کے خلاف بھر پور احتجاج کی اور وزیرستان تک ڈرون حملوں کے خلاف لانگ مارچ کیا تھا اس لئے قبائلی عوام عمران خان محبت کر تے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں کرپشن کے خلاف جہاد شروع کرکیکرپشن کے بادشاہوں پر ہا تھ ڈالا ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بڑے چور اور کرپٹ چیخ رہے ہیں کہ مجھے کیو ں نکالا سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سے کرپٹ حکمرانوں کے خاتمے کے لئے جدوجہدجاری ہیں اس وقت تک چھین سے نہیں بٹھیں گے جب تک کرپٹ اور سے چوروں ایک ایک پائی وصول نہیں کرینگے انہوں نے کہاپاکستان تحریک انصاف کے تمام ورکرز پر زور دیا کہ الیکشن کے لئے بھر پور تیاری کریں اور اپس میں تمام اختلافات ختم کرکے پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں اور عمران خان کی آواز گھر گھر تک پہنچائے انہوں نے کہا کہ اپنے دس سالہ دور اقتدار میں علاقے میں ریکارڈترقیاتی کام کئے ہیں اور ائندہ بھی علاقے کے عوام کی خدمت کرینگے لنڈیکوتل پاکستان تحریک انصاف ورکرز کنونشن سے پی ٹی ائی کے سینئر رہنما جمال افریدی ،ضرب اللہ شینواری ،عبدالرازق شینواری مجید افریدی شاہ حسین افریدی ،یوتھ ونگ کے شاہد شینواری صدیق افریدی نے بھی خطاب کئے ورکرز کنونشن میں کارکنوں کے علاوہ علاقے کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...