ٹھیکیدار برادری کا جاری ترقیاتی کا موں سے بائیکاٹ کا اعلان

ٹھیکیدار برادری کا جاری ترقیاتی کا موں سے بائیکاٹ کا اعلان

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) ملاکنڈ کے ٹھیکداروں نے ٹی ایم اے درگئی کے انجینئرنگ سٹاف کے ناروا روئیے کے خلاف جاری ترقیاتی کا موں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔جب تک انجینئرنگ سٹاف کا تبادلہ نہیں ہوتااس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار ملاکنڈ کنڈیکٹر ایسوسی ایشن کے عہدہ داروں صدر فضل رازق، جنرل سیکرٹری شاد محمد نے دیگر ٹھیکداروں کے ہمراہ ایک ہنگامی اجلاس میں کیا ہے ۔جس میں لطیف خان، سہیل خان، شوکت اور سردار نے بھی شرکت۔ اس موقع پر صدر فضل رازق اور جنرل سیکرٹری شاد محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے درگئی کے انجینئرنگ سٹاف کے ناروا روئیے کے خلاف ہم نے پہلے بھی احتجاج کیا تھااور انکا تبادلہ بھی ہوگیا تھا۔مگر تبدیلی کے دعویدار حکومت نے انکی ٹرانسفر روک کر ٹھیکداروں کے ساتھ سخت ظلم اور ناانصافی کی ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے احتجاج پر کسی قسم کا عمل درامد نہیں کیا گیاتو احتجاج کیساتھ ساتھ ٹی ایم اے درگئی کی تالہ بندی کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...