باڑہ، 200 غریب یتیم طلباء میں مفت سکول یونیفارم تقسیم
باڑہ (نما ئندہ پاکستان )باڑہ سپاہ کے علاقے میں سپاہ یوتھ ارگنائزیشن نے 28سکولوں کے 200 غریب یتیم طلباء میں مفت سکول یونیفارم تقسیم کر دیا ۔گنڈاو میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا تھا ۔ جس میں مہمان حوصوصی سابقہ وفاقی وزیرما حولیات او ر ایم این اے حمید اللہ جان آفریدی اور سپاہ یوتھ کے صدر جان ولی پروفیسر عبالباقی تھے اس پروگرام میں علاقائی لوگوں نے بھی شرکت ی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمیداللہ جان آفریدی نے کہاں کہ معاشرے سب سے زیادہ حق ان غریب کا ہے تاکہ تعلیم حاصل کرکے معاشرے کا ایک اچھا شہری بن سکے ۔ اور ساتھ میں اس ارگنائزیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہاں کہ انہوں نے علاقے میں غریب اور نادار بچوں کے لئے ہر وقت جدوجہد کر رہے ہے میں ہر وقت ان کے ساتھ مکمل تعان کرونگا۔آخر میں ان کے بہتر خدمات پر ان کو ایوادڈ دیا گیا ۔دور اقتدار کے وقت ان کا 14 ٹیوب ویلوں کی منظوری اور بجلی اور پانی کی مسٗلہ کو اپنے حد تک حل کرنے کی پادش میں قوم سپاہ نے ایوارڈ دیا ۔