تبدیلی کے دعویداروں نے صوبے کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا ،جمال خٹک

تبدیلی کے دعویداروں نے صوبے کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا ،جمال خٹک

نوشہرہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل نوشہرہ کے صدر اور حلقہ این اے 26 کے نامزد امیدوار جمال خٹک نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے صوبے کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا ہے صوبے کے دارالحکومت پورے پشاور شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے بلین ٹری میں کی گئی کرپشن چھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں کیا آج نیب کو پی ٹی آئی کا کرپشن نظر نہیں آرہا ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے اخباری بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کی دعویداروں نے صوبے میں لوٹ مار اور کرپشن صوبے میں لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے بلین ٹری سے لے کر گرین بلٹ تک اور گرین بلٹ سے لے کر بی آر ٹی تک تمام منصوبے وزیراعلیٰ اور ان کے وزراء نے اپنے کمیشن کی خاطر شروع کئے ہیں نوکریاں بیچی جارہی ہے میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی پانچ سالوں میں جو لوٹ مار ہوا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی لیکن عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی اپنی گزشتہ حکومت کی خدمت کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرکے کلین سویپ کرے گی کیونکہ پختون قوم کی نظریں عوامی نیشنل پارٹی پر لگی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...