الیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی شعبدہ باز میدان میں نکل آئے

الیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی شعبدہ باز میدان میں نکل آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) جماعت اسلامی ملاکنڈ کے ضلعی آمیر اور نامزد اُمیدوار پی کے 19مولانا جمال الدین نے کہا ہے کہ الیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی شعبدہ باز ایک مرتبہ پھر نمودار ہونگے اور دلفریب نعروں سے لوگوں کو دوھکہ دینے کی کوشش کرینگے لیکن عوام سیاسی طور پر بیدار ہو چکے ہیں اور مذید کسی دلفریب نعرے یا سبز باغ دکھانے پر دھوکہ نہیں کھائینگے ۔ 2018کے عام انتخابات میں دینی جماعتوں کے اتحاد کی کامیابی یقینی ہے اور ایم ایم اے میں شامل تمام دینی جماعتوں کے درمیان اعتماد کا ماحول اور بہترین رابطے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ القرآن ومولانا جمال الدین نے کہا کہ مخالفین ایم ایم اے بحالی کے بعد بوکھلاہٹ کے شکار ہیں اور قسم قسم کے منفی پروپیگنڈوں پر اُتر آئے ہیں لیکن ان کے یہی منفی پروپیگنڈے اور مذموم مقاصد ان کے اپنے خلاف استعمال ہونگے اور مخالفین کو عام انتخابات میں عبرتناک شکست ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ میں جماعت اسلامی ایک مضبوط قوت ہے اور روز روز شمولیتوں سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکے ہیں ۔ مولانا جمال الدین نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ملاکنڈ کو ترقی کی راہ پر گامز ن کرینگے کیونکہ موجودہ ممبران اسمبلی نے ملاکنڈ کے ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ۔

Back