مہمند ایجنسی ،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کا ر وموٹر سائیکل ریلی

مہمند ایجنسی ،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کا ر وموٹر سائیکل ریلی

مہمند ایجنسی(نمائندہ پاکستان)مہمند ایجنسی ، جماعت اسلامی کا علاقائی مسائل اجاگر کرنے اور غازی بیگ جلسے کی تیاری کے حوالے سے آٹا بازارخویزئی سے غلنئی تک کار اور موٹر سائیکل ریلی۔ پارٹی کے حق میں کارکنوں کی پر جوش نعرہ بازی۔ مہمند ایجنسی کو گونا گو مسائل سے جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہے۔ دس اپریل کو مرکزی امیر سنیٹر سراج الحق اور جماعت اسلامی مہمند کا جلسہ این اے 43 کا ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ امیر محمد سعید کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں اتوار کے روزجماعت اسلامی مہمند ایجنسی کے مختلف تحصیلوں کے کارکنان اور عہدیداروں نے مہمند ایجنسی امیر و اور جماعت اسلامی سے این اے 43 کے امیدوار قومی اسمبلی محمد سعید خان کی قیادت میں تحصیل خویزئی آٹا بازار سے ہیڈ کوارٹر غلنئی بازار تک کار اور موٹر سائیکل ریلی نکالی۔ جس میں سینکڑو ں کی تعداد میں ورکروں اور حمایتیوں نے شرکت کی۔ غلنئی بازار میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ مہمند ایجنسی اس وقت موبائل نیٹ ورک بندش سمیت دیگر بنیادی مسائل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دس اپریل بروز منگل تحصیل حلیمزئی غازی بیگ کے مقام پر جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق ، امیر صوبہ مشتاق احمد خان اور دیگر قائدین شرکت کرکے ان مسائل کی حل کے لئے حکومت سے پر زور مطالبہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی جلسہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کی کامیابی کا ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ اس لئے مہمند ایجنسی کے عوام اس جلسے میں شرکت کرکے مسائل کی حل کے لئے جماعت اسلامی کے ہم آواز بنے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر