چارسدہ ،طالب علم رقم کے تنازعے پر قتل

چارسدہ ،طالب علم رقم کے تنازعے پر قتل

چارسدہ (بیورورپورٹ) تھرڈ ائیر کے طالبعلم کو رقم کے تناذعہ پر کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے قتل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ کے حدود سہ پاؤ میں مبینہ ملزم قاسم نے 21 سالہ نوجوان مدثر کو گھر بلا کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے قتل کر دیا۔ تھانہ پڑانگ کے ایس ایچ او منظور خان نے اندھے قتل کیس کو ٹریس کرکے ملزم قاسم کے گھر سے الہ قتل بر آمد کر لیا۔ مقتول مدثر تھرڈ ائیر کے طالب علم تھے جبکہ پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...