بٹ خیلہ ،درجنوں خاندانوں کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

بٹ خیلہ ،درجنوں خاندانوں کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)تحصیل درگئی میں درجنوں خاندان جمعیت علماء اسلام میں شامل ہو گئے ۔ شمولیت کے سلسلے میں یونین کونسل ورتیر میں اجتماع منعقد ہوا جس سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم این اے مولانا شجاع الملک ، ضلعی آمیر و سابق سینیٹر صاحبزادہ خالد جان ، ضلعی سینئر نائب آمیر مولانا شمس الحق اور ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ جن آفراد نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی اُن میں حاجی رحمت خان ، کریم خان ، شیرین زادہ ، آمیر زمان ، نور زمان ، ضمیر خان ، اسلام الدین ، عثمان خان ، ضیاء اﷲ خان ، نوشیر خان ، اعجاز خان ، باچہ حسین ،منہاج خان ،ناصر خان ، زیارت خان اور زبیر خان وغیرہ شامل ہیں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک نے کہا کہ قندوز مدرسہ پر حملہ سے امریکہ اور نیٹو فورسز کے عزائم سامنے آگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پگڑی، داڑھی اور مدارس کے خلاف ہرسازش کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو افواج مدارس پر دہشت گردی کا لیبل لگا کر ایک بین الاقومی سازش کے تحت بدنام کر رہے ہیں حالانکہ امریکہ خود ایک دہشت ملک ہے۔