مہمند ایجنسی ، ایم این اے بلال رحمان کاتحصیل پنڈیالئی اور تحصیل خویزئی کا دورہ

مہمند ایجنسی ، ایم این اے بلال رحمان کاتحصیل پنڈیالئی اور تحصیل خویزئی کا ...

مہمند ایجنسی( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی ، ایم این اے بلال رحمان کاتحصیل پنڈیالئی اور تحصیل خویزئی کا دورہ۔ ایم این اے و سنیٹر فنڈز سے جاری اور مکمل سکیموں کا جائزہ لیا۔ عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی سے منتخب ممبر قومی اسمبلی ملک بلال رحمان نے عوامی رابطہ مہم اور ایم این اے بلال رحمان اور سنیٹر ہلال الرحمان کی طرف سے ہونے والے ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کے دورے شروع کرئیے ہیں۔ انہوں نے تحصیل پنڈیالئی اور تحصیل خویزئی کے مختلف گاؤں اور دیہات کا دورہ کیا اور وہاں پر واٹر سپلائی اور بجلی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ عوامی اجتماعات اور عوامی مسائل سے آگاہی کے لئے منعقدہ عمائدین کے مشاورتی جرگوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ملک بلال رحمان ، حاجی زاہد خان، ملک عباس رحمان، اختر شاہ، محمد روز اور جہانزیب مہمند نے کہا کہ موجودہ ایم این اے اور سنیٹرکی ٹیم نے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو ترجیح دے رکھی ہے۔ اور مہمند ایجنسی میں پہلی بار عوامی نمائندوں کے آبائی علاقوں کے نسبت دوسرے تحصیلوں میں ضرورت کی بنیاد پر سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے دئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکر محروم لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...