کشمیر سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 28اپریل سے مظفر آباد میں شروع ہو گا
مظفرآباد (بیورورپورٹ ) آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں میگاایونٹ ’’کشمیر سپرلیگ‘‘ ٹی ٹونٹی28 اپریل سے شروع کرنے کا اعلان ۔ کل 6ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ہر ٹیم میں 4قومی کرکٹرز کھیلیں گے ۔ انعامات کی بھی بارش ہو گی ۔مرکزی ایوان صحافت میں کشمیر سپر لیگ کے چیئرمین مسعود خان نے کو چیئرمین کاشف جاوید اور ڈائیریکٹر سپورٹس بورڈ ملک شوکت حیات کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل طرز پر کشمیر سپرلیگ ٹی ٹونٹی کا آغاز 28اپریل سے نڑول کرکٹ سٹیڈیم مظفرآباد میں ہوگا اور یہ ایونٹ 12مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔ کل 6ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہر ٹیم میں 4چار پاکستانی پلیئرکھیلیں گے۔ ٹورنامنٹ کا مقصد آزادکشمیر سے نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لا کر قومی سطح پر لے جانا ہے۔ فائنل سمیت ایونٹ میں 19میچز کھیلے جائینگے۔فائنل کی ونر ٹیم کو 20لاکھ ‘رنرا پ ٹیم کو 10لاکھ‘ مین آف دی سیریرز کو موٹر سائیکل دیا جائیگا۔ شائقین کرکٹ کیلئے بھی انعامات رکھے گئے ہیں۔ تماشائیوں کو ہر میچ میں قرعہ اندازی کے ذریعے ایک موٹر سائیکل دیا جائیگا۔ فائنل میں کار دینگے ۔جبکہ کیچ پکڑنے والوں کیلئے ایک لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ۔ قومی کھلاڑیوں میں محمد عرفان ‘ عامر یامین‘ گلریز ‘ ذوالفقار بابرکھیلیں گے دیگر سے رابطہ جاری ہے ۔15اپریل کو ٹیموں کی سیل ہو گی جبکہ 17اپریل کو کھلاڑیوں کی ڈافٹنگ کی جائے گی۔ ہم وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر خان ،سپورٹس منسٹر چوہدری سعید‘ سیکرٹری سپورٹس بورڈراجہ عباس ڈائیریکٹرسپورٹس بورڈآزادکشمیرشوکت حیات ‘ لارڈ نذیر احمدنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ان کے مشکور ہیں ۔اس لیگ کا مقصد آزادکشمیر بھر سے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے اور ان کو موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ پاکستان کی قومی ٹیم میں آزادکشمیر کی طرف سے نمائندگی کر سکیں۔ہمارے نوجوان جب پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے تو انہین بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔اس سپر لیگ کی افتتاحی تقریب پاکستانی چینلز پر لائیو ٹیلیکاسٹ کی جائے گی۔اس میں آزاد کشمیر کی چھہ کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم میں چار پاکستانی قومی کھلاڑی کھیلیں گے۔جیتنے والی ٹیم کو نقد بیس لاکھ روپے کانقد انعام دیا جائے گا۔دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے کانقد انعام دیا جائے گا۔ہر میچ میں مین آف دی میچ قرار دیئے جانے والے کو دس ہزار کا نقد انعام دیا جائے گا۔فائنل میں مین آف دی میچ قرار دیئے جانے والے کھلاڑی کو بیس ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔مین آف دی سیریز کوموٹربائیک جب کہ بہترین باؤلر اور بیٹسمین کو بیس بیس ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔تماشائیوں کو ہر میچ میں قرعہ اندازی کے ذریعے ایک موٹر بائک انعام میں دی جائے گی۔فائنل میں تماشائیوں کو قرعہ اندازی کے زریعے مہران کار دی جائے گی۔تماشائی جو کیچ پکڑیں گے اس کے لیے ایک لاکھ انعام دیا جائے گا اور جتنے لوگ کیچ پکڑیں گے ان میں یہ رقم تقسیم ہو گی۔ہر میچ میں دس ہزار روپے امپائرز اور سکوررز کو دیئے جائیں گے۔کے ۔ایس۔ایل کے منتظمین کھلاڑیوں کو رہائش ،کھانا،ٹرانسپورٹ اوریونیفارم کے علاوہ میچ فی بھی ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم تمام ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور اور دیگر عہدیداران کے بھی مشکور ہیں جو ہمارے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔