وزیر تعلیم سکولز وکالجز آزادکشمیر کے خلاف یوسی گوجرہ کے18 گاؤں نے ایکا کرلیا

وزیر تعلیم سکولز وکالجز آزادکشمیر کے خلاف یوسی گوجرہ کے18 گاؤں نے ایکا کرلیا

مظفرآباد (بیورورپورٹ ) وزیر تعلیم سکولز وکالجز بیر سٹر افتخار گیلانی کے خلاف یوسی گوجرہ کے (18) گاؤں نے ایکا کرلیا ۔گھر سے دھکے دیکر نکالنا ،بدکلامی اور ووٹرز کے ساتھ ناروا سلوک حلقہ کے عوام کی تذلیل ہے۔ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر گامزن ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں انہی کی حکومت کا وزیر ووٹر ز کی عزت کو نیلام کرنے میں مگن ہے۔ یونین کونسل گوجرہ گاؤں پترینڈ ، برار کوٹ ، گوٹھہ ، شوٹراں نکا ، اٹھشال ، لوہار گلی ، محلہ مغلاں ، محلہ لوہاراں ،چروٹہ ، ہڑیالہ ، ٹامی ، مگری ، کٹلی ، پدر،ابہیال ، حسن آباد ،سیری سمیت دیگر علاقوں کے عوام زعماء علاقہ جن میں حاجی اکرم اعوان ، سعید احمد قریشی ، عبدالقیوم ، عمران قریشی ، کامران بخاری ، بشیر احمد ، راشد اعوان ، قیوم میر ، غلام محمد ، سید غلام رسول ، عمر چوہدری ، علی حسین ، عبدالسلام ، وقار حسین ، قیوم سواتی ، فضل اسد ، احمد سبحانی ، رزاق چشتی ، رانا گل حسن ، دلپزیر عباسی ، شجاعت کاظمی ،حمزہ نقوی ، غلام رضا ، شجاعت احمد ، شمریز خان ، خورشید مغل ، شریف مغل ، سلیم احمد ، منیر حسین، اسد خان ودیگر نے کہا ہے کہ بیرسڑ افتخارگیلانی حلقہ (3) کی عوام کو عزت دیں ورنہ اسمبلی کا گھیراؤ کرنیگے ۔لوگوں کو دھکے دینے والے حکمرانوں کو اللہ کے عذاب سے بچانا ناممکن ہوگا۔نواز شریف کا حال سامنے ہے (2) سالوں میں حلقے کے عوام کی جتنی تذلیل کی گئی ہے (70) سالوں میں اتنی تذلیل کسی کی نہیں ہوئی لوگوں کے جینے مرنے میں آپکی عدم شمولیت بھی آپ کی کاردگردگی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر