مظفرآباد،شاہ سلطان برج کی تعمیر ،عوام ، تاجر اور حکومت آمنے سامنے

مظفرآباد،شاہ سلطان برج کی تعمیر ،عوام ، تاجر اور حکومت آمنے سامنے

مظفرآباد (بیورورپورٹ ) شاہ سلطان برج کی تعمیر ،عوام ، تاجر اور حکومت آمنے سامنے ، عوام نے اپنی اراضی چھوڑنے سے انکار کر دیا ۔ جب تک انتظامیہ حکومت متاثرین کے ساتھ مذاکرات نہیں کرتی ایک انچ جگہ بھی نہیں چھوڑیں گے نسل درنسل آباد ہیں ۔اب جائیں تو جائیں کہا ں ، عوام کا واویلہ اور دوہائیاں ، پہلے زلزلے نے تباہ کیا پھر سیلاب نے اب حکومتی عذاب میں مبتلا کیا جا رہاہے ۔جو کسی صورت قبول نہیں جانیں تو دے سکتے ہیں اپنی اراضیات نہیں ان خیالات کا اظہار محلہ شاہ سلطان ، بابو محلہ ، ٹانگہ سٹینڈ ، بینک روڈ ، لاری اڈا ، سپر مارکیٹ ، گیلانی مارکیٹ ، عزیز چوک کے تاجروں ، شہریوں رہایشیوں نے میڈیا فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ جب تک متبادل بندوبست نہیں کیا جاتا ہم اپنی اراضیا ت خالی نہیں کرنیگے ۔ساری زندگی کی جمع پونجی لگا چکے ہیں اب اس طرح اچانک بے گھر ہوکر کہاں جائینگے ۔ حکومت ہوش کے ناخن لے غربت سے تنگ آچکے ہیں بے روز گار وں کو بے گھر کرنا ریاست کے لیے اچھا شگون نہیں ہوگا۔ میڈیا فورم سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر شاہ ، سید اکرم شاہ ، سید اکرام شاہ ، سید اخلاق شاہ ، وسیم احمد ، ندیم احمد ، نعمان احمد ، محمد وسیم ،جنید شاہ ودیگر نے کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر