فری پری ایف ایس سی کلاسز میں رجسٹریشن کے لئے طالب علموں کی بڑی تعداد نے پنجاب کالجز کا رخ کر لیا

فری پری ایف ایس سی کلاسز میں رجسٹریشن کے لئے طالب علموں کی بڑی تعداد نے پنجاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)میٹرک امتحانات سے فارغ طالب علموں کو اپنے فارغ وقت کے بہترین استعمال کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی پنجاب گروپ آف کالجز نے فری پر ی ایف ایس سی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لئے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔ اور طالب علموں کی ایک بڑی تعداد نے رجسٹریشن کے لئے مختلف شہروں میں موجود پنجاب کالجز کا رخ کیا ہے۔ والدین اور طالب علموں کے مطابق ان کلاسز کو اٹینڈ کر کے وہ بہترین انداز سے انٹر میڈیٹ کی کلاسز کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ان کلاسز میں جن نکات پر زور دیا جاتا ہے اس میں تعلیمی سیشن کا قبل از وقت آغاز، سیلیبس کی جلد تکمیل ، دہرائی اور ٹیسٹ سیشنز کا جلد آغاز ہے۔ طالب علموں کے مطابق پنجاب گروپ آف کالجز کا انتخاب یہاں کے اعلی تعلیمی معیار پر ان کا بھرپور اعتماد ہے اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے پنجاب کالج کا طریقہ کار بہترین ہے