مظفرآباد،ٹرانسپورٹر ز نے ریشیاں لیپہ موجی از خود کرایوں میں اضافہ کردیا

مظفرآباد،ٹرانسپورٹر ز نے ریشیاں لیپہ موجی از خود کرایوں میں اضافہ کردیا

مظفرآباد (بیورورپورٹ ) کرناہ لیپہ ویلی ٹرانسپورٹر ز نے ریشیاں لیپہ موجی از خود کرایوں میں اضافہ کردیا لیپہ 250کے بجائے 350موجی 200کے بجائے 300لیا جانے لگا انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ سے زائد کی وصولی پر عوام علاقہ سراپا احتجاج عبدالرشید قمر ‘خلیل الرحمن قمر ‘مقصود نمبردار دیگر کا کہنا تھا کہ لیپہ انتظامیہ کی جانب سے جو کرائے نامے وادی لیپہ اور کرناہ موجی روٹ پر مقرر کئے گئے تھے لوکل روٹ پر چلنے والے ٹرانسپورٹرز نے انہیں ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا ہے جبکہ لیپہ انتظامیہ بھی کوئی ایکشن نہیں لے رہی جس کی وجہ سے روز مرہ سفر کرنے والے مسافر وں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے کوئی پوچھنے والاہی نہیں اگر لیپہ انتظامیہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو ایسی انتظامیہ کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں فی الفور انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ ناموں پر عملدر آمد کروایا جائے عوام علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹر ز گنجائش سے زیادہ سواریوں بھی بٹھا لیتے ہیں اور اور لوڈنگ کی وجہ سے حادثات کا بھی شدید خطرہ رہتا ہے اسسٹنٹ کمشنر لیپہ فوری اپنی جانب سے مقرر کردہ کرایہ نامہ پر عملدر آمد کرواتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر