وزیر اعظم آزاد کشمیر عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں، سید رحمت شاہ

وزیر اعظم آزاد کشمیر عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں، سید رحمت شاہ

مظفرآباد (بیورورپورٹ ) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی ہضم نہیں ہو رہی ، مسلم لیگی ممبران اسمبلی راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں متحد و منظم ہیں ،وزیر اعظم آزاد کشمیر عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں،ان کی قیادت میں مسلم لیگی حکومت پانچ سال پورے کرے گی عدم اعتماد کی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں مسلم لیگ ن میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی ،مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کیخلاف عالمی برادری نوٹس لے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع مظفرآباد کے سنیئر نائب صدر سید رحمت شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں دن رات تعمیر و ترقی کے منازل طے کررہی ہے مخالفین کو کشمیر میں تعمیراتی کا م ہضم نہیں ہورہے ،گزشتہ حکومتوں نے آزاد کشمیر میں لوٹ مار کی سیاست کی جس کو ریکور کرنے کے لیے راجہ فاروق حیدر حکومت نے عملی اقدامات کرتے ہوئے کشمیر کو تعمیر و ترقی کی پٹڑی پر ڈال دیا ہے اور کشمیر میں تعمیراتی کا م سلسلہ جاری ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر