مظفرآباد، 15اپریل مشرف کا خطاب سیاست کا رخ بدل دیگا،سجاد مغل ، راجہ ظہور

مظفرآباد، 15اپریل مشرف کا خطاب سیاست کا رخ بدل دیگا،سجاد مغل ، راجہ ظہور

مظفرآباد (بیورورپورٹ ) (15) اپریل جنرل (ر) پرویز مشرف کا خطاب پاکستان وآزاد کشمیر کی سیاست کا رخ بدل کر رکھ دے گا۔ آزاد کشمیر سمیت ڈویژن مظفرآباد کے متاثرین زلزلہ اپنے محسن کا وڈیو لنک خطاب سننے کیلئے جوق در جوق اپر اڈا میں جمع ہونگے ۔ ان خیالا ت کا اظہار مرکزی سیکرٹری اطلاعات اے پی ایم ایل ( مشرف ) آزاد کشمیر سجاد مغل ، راجہ ظہور حسین نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں ، بچوں اور خواتین پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ۔ بینائی چھینی جارہی ہے عصمتیں پامال ہورہی ہیں۔مگر پاکستانی حکمران مسند اقتدار کیلئے باؤلی ہوئی جارہی ہے جبکہ آزاد خطے میں میرٹ ،پامالی ، کرپشن ، اقرباء،پر وری عروج پر ہے ایسے حالات میں اے پی ایم ایل ہی عوام کیلئے نجات دہندہ ثابت ہوسکتی ہے (15) اپریل کو اپر اڈا میں تاریخ سازو ڈیولنک خطاب میں عوام کا جم غفیر اس بات کی غمازی کرئے گا کہ کہ محسن کشمیر کے احسانات ہم بھولے نہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...