اسرائیل امریکہ اور انڈیا عالمی دہشت گرد اور مسلمانوں کے قاتل ہیں،مولانا فاروق کشمیری

اسرائیل امریکہ اور انڈیا عالمی دہشت گرد اور مسلمانوں کے قاتل ہیں،مولانا ...

مظفرآباد (بیورورپورٹ ) 58امت مسلمہ حالت جنگ میں ہے گزشتہ ایک ہفتہ میں کشمیر افغانستان فلسطین اور شام میں تقریباسات سو افراد جام شہادت نوش کر چکے ہیں اسرائیل امریکہ اور انڈیا عالمی دہشت گرد اور مسلمانوں کے قاتل ہیں ان خیالات کا اظہار انصارالامہ جمو ں و کشمیر کے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری نے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر شام اور افغانستان میں قتل عام انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے بالخصوص افغانستان میں بچوں کا قتل عام بہت بڑا المیہ ہے انہوں نے کہا کہ اسطرح تو جنگل کے درندے بھی نہیں کرتے جس طرح یہ تین دہشت گرد ممالک کررہے ہیں انسانی حقوق کی تنظیمں اور اقوام متحدہ یہود و ہنود کے لے پالک ہیں امریکہ اور انڈیا اتحادی بنے ہوئے ہیں مسلمان انتشار کا شکار ہیں بناء بریں ہماری یہ حالت ہورہی ہے مسلمانوں نے جہاد وقتال فی سبیل اللہ کا سبق بھلا دیا تو کفار کے حوصلے بلند ہوگے مسئلہ کشمیر فلش پوائنٹ بن چکا ہے اور اگر کشمیر کا قضیہ حل نہ ہوا تو دو ایٹمی ملکوں میں جنگ چھڑ سکتی ہے اور پورا خطہ خون و خاک میں لت پت ہو جایگا انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اتنی بانجھ کھبی نہ تھی جتنی آ ج ہو چکی ہے مسلمان عیش و عشرت کا دلدادہ ہو چکا ہے اور علاقائی و نسلی تقسیم کا شکار ہو چکا ہے جبکہ فرقہ بندی نے ہمیں مذید رسواکردیا ہے افغانستان کے معصوم بچوں کے حق میں اگر ہم نے صدائے اجتجاج بلند نہ کی تو کل ہمارے بچوں کا بھی یہی حال ہو سکتا ہے آج اگر کشمیر میں جوانو کا خون بہہ رہا ہے تو آنے والے کل میں یہ سب کچھ ہمارے جوانوں کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے لہذا اپنے جوانوں اور بچوں کا مستقبل محفوط کرنے کیلے بھی ہمیں اس دہشت گری کو روکنا ہوگا اور اس کے خلاف جدو جہد کرنا ہو گی انہوں نے کہا کہ آج پوری امت کا استحال ہو رہا ہے اور ہمارے مغرب نواز حکمران خاموش ہیں مغرب کی یہ کاسہ لیسی ہمیں تباہ و برباد کردے گی انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ ہر محاذ پر جدوجہد کی ضرورت ہے آگے بڑھو اور اپنا کردار ادا کرو وہ لوگ ہمیشہ ناکام رہتے ہیں جو وقت کی قدر نہیں کرتے اور بروقت جدوجہد نہیں کرتے لہذا تاریخ میں اپنا نام محفوظ کرنے کیلے ضروری ہے کہ ہم مل کر امت مسلمہ کے عروج و حفاظت کیلے اپنا کردار ادا کریں

Bac

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...